اشرف چراغ
کپوارہ // منشیات مخالف مہم کے دوران کرالہ پورہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایک شہری کو گرفتار کرکے اُس کی تحویل سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔کرالپورہ تھانہ کی ایک پارٹی نے ایس ایچ اوکی نگرانی میں ریڈی چوکی بل پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا۔ تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے چرس نما مادہ برآمد ہوا۔ملزم کی شناخت عبدالرشید میر ساکن زون ریشی چو کی بل کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر7/2025کے تحت کرالپورہ میں کیس درج کیا گیا ۔