محمد تسکین
بانہال// رام بن کے کبھی علاقے میں آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان اور چار دکانیں لاکھوں روپئے کے مال و اسباب سمیت جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بلاک گاندھری تحصیل رام بن کی پنچایت کبھی میں آگ کی یہ واردات منگل کی صبح قریب چھ بجے رونما ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے چار دکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر گئی ۔ انہوں نے کہا کہ آگ کی خبر ملتے ہی رام بن سے فائر بریگیڈ کا عملہ یہاں پہنچ گیا اور انہوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ یہ شاپنگ کمپلیکس اور مکان محمد شفیع میر کی ملکیت بتایا جاتا تھا اور ان دکانوں میں عبد الغنی میر ، عاشق علی شیخ اور مظفر احمد ڈینگ کریانہ ، میڈیکل شاپ ، ٹی سٹال وغیرہ کی دکانیں چلاتے تھے ۔