کپوارہ//ہائن ترہگام کے مضافاتی گائوں کباب مرگ میں پینے کے پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے جس کے نتیجے میں لوگ پینے کے پانی کے لئے ترس رہے ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ کباب مرگ ہائن کے چک پتی اور پونچھی محلہ میں پینے کے پانی کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ دور جدید میں بھی اس علاقہ میں کوئی بھی واٹر سپلائی سکیم نہیں ہے۔لوگں کا کہنا ہے کہ اس گائوں میں چند ٹیوب ویل تعمیر کئے گئے تھے جس سے لوگ اپنی پیاس بجھاتے تھے لیکن اب وہ بھی خراب ہوگئے اور کوئی بھی ایجنسی ٹھیک نہیں کررہا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ہزارو ں کی آ بادی صرف ایک ہی ٹیوب ویل سے پینے کا پانی حاصل کرتی ہے تاہم آ بادی کے ایک بڑے حصہ کو پینے کا پانی حاصل کرنے کے لئے دقتوںکا سا منا کر نا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران ہمیشہ اُن سے وعدے کئے جاتے ہیں لیکن بعد میں کبھی مڑ کر بھی اس علاقہ کی طرف نہیںدیکھا جاتا۔مقامی آبادی نے سرکار سے مطالبہ کیاکہ انہیں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔