Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

کا کا پورہ پلوامہ میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کا حملہ|آر پی ایف اہلکار ہلاک، افسر شدید زخمی

Last updated: April 19, 2022 12:00 am
Share
6 Min Read
SHARE

سید اعجاز
پلوامہ / / جنوبی ضلع پلوامہ کے کا کاپورہ ریلوے اسٹیشن کے بالکل قریب سوموار کی سہ پہر بعد مشتبہ ملی ٹینٹوں نے ریلوے پروٹکیشن فورس( سی آر پی ایف) اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک حوالدارہلاک جبکہ سب انسپکٹرشدید طور پرزخمی ہو گیا ۔ حملے کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میںلیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ۔یہ واقعہ سہ پہر بعد قریب 6بجے اس وقت پیش آیا جب ریلوے سٹیشن کاکا پورہ احاطے کے باہرقریبی ٹی سٹال پر سب انسپکٹردیو راج اور ہیڈ کانسٹیبل سریندر سنگھ چائے پینے کیلئے دکان سے باہر بینچوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔یہ دکان ریلوے سٹیشن احاطے کے بالکل قریب واقع ہے اور جہاں سے مسافر باہر آتے ہیں وہاں پر موجود ہے۔ دونوں اہلکار بغیر کسی ہتھیار کے عام کپڑوں میں ملوث تھے۔اس موقعہ پر ایک مسلح ملی ٹینٹ نمودار ہوا اور اس نے دونوں اہلکاروں کو بیک وقت نزدیک سے گولیاں چلائیں،اور فرار ہوا۔فائرنگ سے دونوں جوان خون میں لت پت ہوکر وہیں گر پڑے۔چنانچہ پولیس و سی آر پی ایف اہلکار فوری طور پر یہاں پہنچ گئے اور انہوں نے دونوں زخمی اہلکاروں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا لیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہیڈکانسٹیبل سریندر سنگھ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا تھا جبکہ سب انسپکٹر کوصدر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے فوراً بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لیا گیا اور بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اہلکار ٹی سٹال کے باہر لکڑی کے پینچوں پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اچانک ایک نقاب پوش نوجوان نمودار ہوتا ہے  جو ان پر نزدیک سے گولیاں چلا کر فرار ہوتا ہے۔ فوٹیج میں مذکورہ نوجوان اپنے کسی ساتھی کی موٹر سائیکل پر فرار ہوجاتا ہے جو ٹی سٹال کی تھوڑی دوری پر حملہ آوار کا انتظار کررہا تھا۔

 

 

کپوارہ اور بانڈی پورہ میں  ایک ملی ٹینٹ اور ایک معاون گرفتار

اشرف چراغ +عازم جان

 

کپوارہ+بانڈی پورہ//پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ویلگام رامحال کپوارہ اور بانڈی پورہ میں دو اگ الگ کارروائیوں کے دوران ایک ملی ٹینٹ اور انکے ایک معاون کو گرفتار کیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے سنمولہ رامحال کپوارہ کراسنگ پر ایک ناکہ کے د وران ایک نوجوان کو مشکوک حالت میں دیکھا اور اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی ٹیم نے اسے گرفتار کیا۔ اسکی شناخت بشیر احمد کمار ولد عبد الرحیم کمار ساکن لیلم رامحال کے بطور ہوئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تلاشی اس کے قبضے سے ایک چینی ساخت پستول ،دو میگزین 13گولیاں اور ایک مو بائل فون بر آمد کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔ادھرپولیس نے پیر کے روز شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے لاوے پورہ علاقے میں مزاحمتی محاذ (TRF) تنظیم کے حال ہی میں بھرتی ہونے والے ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق بانڈی پورہ پولیس، 14 آر آر اور 3 بٹالین سی آر پی ایف نے ایک خفیہ اطلاع پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک باغ سے، امیر طارق خان عرف ولید ولد طارق احمد خان کوگرفتار کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کی ٹی آر ایف تنظیم میں شمولیت کے حوالے سے تصویر 13 اپریل کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

طیارے میں بم کی افواہ، ہوائی اڈے پر پرواز روک دی گئی

سرینگر/اشفاق سعید/ایک GoAir طیارہ، جو دہلی جانے والا تھا، سرینگر میں اس وقت روک دیا گیا جب طیارے کے اندر بم کے بارے میں ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔حکام نے بتایاکہ طیارے کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے کہا کہ ابھی تک کچھ نہیں ملا ہے۔حکام نے بتایا کہ GoAir کی پرواز، جو دہلی واپس آنی تھی، سری نگر ہوائی اڈے پر اس وقت روک دی گئی جب ایک اور نجی ایئر لائن کے منیجر کو طیارے میں بم کے بارے میں کال موصول ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ کال دہلی میں ٹریس کی گئی اور اس کے بعد نمبر بند ہے۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کمار نے مزید کہا کہ ہوائی اڈے کی کارروائیاں آسانی سے چل رہی ہیں۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?