سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں پیر کو ایک30سالہ مزدور ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق محمد اقبال ڈار ولد عبد المجید ڈار ساکن وائلو ککر ناگ کاکاپورہ میں ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
لاش کو بعد میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا۔اس ضمن میں پولیس نے دفعہ174کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔