برازاویلے /عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک/ عوامی جمہوریہ کانگو کی جیل میں ہونے والے فسادات میں 10 قیدی ہلاک اور 4400 فرار ہو گئے ۔شمالی کیوو صوبے کے دارالحکومت گوما کی من زنزی سینٹرل جیل میں فسادات پھوٹ پڑے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، 23 مارچ کی تحریک (ایم 23) نامی باغی گروپ کے ارکان نے جیل کا محاصرہ کیا اور قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کی اور کچھ حصوں کو آگ لگا دی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ اور فسادات کے دوران ، 4،400 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔بغاوت کو کچلنے کی کوشش کے دوران حفاظتی قوتوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 قیدی ہلاک ہوگئے تھے ۔ گوما کے بجلی اور پانی کے نظام کو بھی ایم 23 کے ارکان نے تباہ کر دیا تھا ، جس سے وہ ناقابل استعمال ہو گئے تھے ۔