عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو لوک سبھا میں کہا کہ “ہندوستان نے سرجیکل اور ہوائی حملے کیے لیکن بڑی پرانی پارٹی نے ہماری مسلح افواج کی صلاحیت پر سوال اٹھائے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ‘پاکستان ہماری سرحدوں پر حملے کرتا تھا اور دہشت گردوں کو ہمارے ملک بھیجتا تھا، وہ اپنے رول سے انکار کرتاتھالیکن کانگریس ان پر یقین کرتی تھی۔مودی نے کہا کہ ان کی پاکستان سے محبت ایسی تھی کہ وہ ان پر بھروسہ کرتے تھے اور جو کچھ کہتے تھے اس پر یقین کرتے تھے۔
دہشت گردی کے معاملے پر وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر دہشت گردی کی آگ میں جل رہا تھا اور کانگریس پارٹی کو حریت، پاکستان پر بھروسہ ہے نہ کہ کشمیری عوام پر۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے 26 جولائی کو ان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جسے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے قبول کر لیا۔یہ دوسرا موقع ہے جب مودی کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے۔”آج، جب بھی کوئی ہندوستان کے بارے میں کچھ برا کہتا ہے، وہ اس پر یقین کرتے ہیں”۔مودی نے کہا، کانگریس ہندوستان کی شبیہ کو خراب کرنا پسند کرتی ہے اور وہ اسے ملک میں بڑھاتی ہے۔”وہ ہندوستان کے لوگوں اور ان کی صلاحیتوں پر یقین نہیں رکھتے، لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ کانگریس کے تئیں لوگوں میں عدم اعتماد کی سطح بہت زیادہ ہے”۔