عظمیٰ نیوز ڈیسک
مرادآباد (یو پی) // مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی پر کانگریس سربراہ کے حالیہ تبصرہ پر شدید تنقید کی۔مراد آباد میں ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا، کانگریس کے صدر پوچھتے ہیں کہ راجستھان اور اتر پردیش کے لوگوں کا کشمیر سے کیا لینا دینا ہے۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ مرادآباد کا ہر بچہ کشمیر کے لیے اپنی جان دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 70 سالوں سے کانگریس نے آرٹیکل 370 کو اپنے بچے کی طرح پالا ہے۔شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کشمیر ہمیشہ کے لیے ہندوستان کے ساتھ متحد ہے۔ادھر امیت شاہ 16 اپریل کو جموںکا دورہ کررہے ہیں۔ شاہ 16 اپریل کو جموں کے پلورہ کے قریب منہاس بیراداری گرائونڈ میں بی جے پی ریلی سے خطاب کریں گے۔شاہ کی ریلی پہلے 9 اپریل کو جموں میں ہونی تھی لیکن اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 15 اپریل کو کٹھوعہ ضلع کے بسوہلی میں ادھم پور-ڈوڈا-کٹھوعہ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی حمایت میں ایک میگا ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔