ایجنسیز
منیلا// جمعرات کو سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، سمندری طوفان کالمیگی کی وجہ سے وسطی فلپائن میں آئے تباہ کن سیلاب میں 240 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں، جب کہ سینکڑوں لوگ لاپتہ ہیں۔اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس ہفتے سیبو صوبے کے قصبوں اور شہروں میں ریکارڈ سطح پر سیلاب کا پانی داخل ہو گیا، جس نے کاریں، ندی کے کنارے بنی جھونپڑیوں اور یہاں تک کہ بڑے شپنگ کنٹینرز کو بھی اپنے ساتھ بہا لے گیا۔نیشنل سول ڈیفنس آفس نے جمعرات کو 114 اموات کی تصدیق کی، حالانکہ اس تعداد میں سیبو کے صوبائی حکام کی طرف سے بتائی گئی 28 اضافی اموات شامل نہیں ہیں۔فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے جمعرات کو ہنگامی حالت (ایمرجنسی) کا اعلان کیا۔ طوفان کالمیگی کی وجہ سے ملک کے وسطی صوبوں میں کم از کم 114 افراد کو ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہو گئے ہیں، جو اس سال ملک میں آنے والی سب سے مہلک قدرتی آفت ہے۔زیادہ تر ہلاکتیں سیلابی ریلوں میں ڈوبنے سے ہوئیں اور 127 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق سب سے زیادہ متاثرہ وسطی صوبے سیبو سے ہے۔ یہ گردابی طوفان بدھ کے روز جزیروں کے اس گروپ سے دور جنوبی بحیرہ چین میں پھیل گیا۔سول ڈیفنس آفس نے اطلاع دی ہے کہ طوفان کے قہر سے تقریباً 20 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 560,000 سے زیادہ گاؤں والے بے گھر ہوئے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 450,000 کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا۔طوفان سے نمٹنے والے اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران صدر مارکوس نے “قومی ایمرجنسی” کا اعلان کیا۔ اس سے حکومت کو ہنگامی فنڈز کی فوری تقسیم، خوراک کی ذخیرہ اندوزی اور بلند قیمتوں کو روکنے کا اختیار ملے گا۔دریں اثنا جب ملک کا مرکزی خطہ کلمیگی طوفان کے مہلک اور تباہ کن اثرات سے دوچار ہے، متعلقہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ بحر الکاہل سے آنے والا ایک اور گردابی طوفان ایک سپر ٹائفون میں تبدیل ہو سکتا ہے اور اگلے ہفتے کے اوائل میں شمالی فلپائن کو تباہ کر سکتا ہے۔کلمیگی طوفان نے بڑے پیمانے پر سیلاب کو جنم دیا جس نے رہائشیوں کو اپنی زد میں لے لیا، لوگ اپنی چھتوں پر رہنے کو مجبور ہیں، متاثرین سیلاب کا پانی بڑھنے کے پیش نظر مدد کی پکار لگاتے ہوئے دیکھے گئے۔کوسٹ گارڈ نے اطلاع دی کہ فیریوں اور ماہی گیری کی کشتیوں کو سمندروں میں جانے سے روک دیا گیا ہے، جس سے 3,500 سے زیادہ مسافر اور کارگو ٹرک ڈرائیور تقریباً 100 بندرگاہوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے کم از کم 186 گھریلو پروازیں منسوخ ہو گئیں۔