سرینگر // سرینگر کی ضلع انتظامیہ نے آج شہر سرینگر میں تمام کالج اور ہائر سکنڈری سول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے مزاحمتی قیادت نے نماز جمعہ کے بعد ہلاکتوں پر احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ نے شہر کے تمام کالجز اور ہائر سکنڈری سکول بند رکھنے کے احکامات دیئے ہیں۔اس دوران کشمیر یونیورسٹی حکام نے جمعہ کو یونیورسٹی میں درس و تدریس کا کام بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم شہر میں ہائی سکول تک تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔