سرینگر//اعلیٰ تعلیم محکمہ نے ریاست میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی یہاں ڈگری کالجوںمیں سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمے کی جانب سے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ وادی میں تمام کالجز 24دسمبر سے سرمائی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے جبکہ 7 اور یکم جنوری سے جموں کے سرمائی زون کے تحت آنے والے کالج بند رہیں گے۔ حکم نامہ زیر نمبر 610-HE-2018تاریخ 18 دسمبر2018کے مطابق وادی کشمیر کے کالج24دسمبر سے 11فروری2019تک بند ہونگے۔جبکہ جموں صوبے کے کالجوں میں7جنوری سے 16جنوری اور ونٹر زون جموں کے تحت آنے والے کالجوں میں یکم جنوری سے 19فروری تک بند رہیں گے ۔