عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//راجوری کے کالاکوٹ سب ڈویژن کے کھڑک – سیالسوئی روڈ پر پیش آئے سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔یہ حادثہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب مذکورہ سڑک پر ایک موٹر سائیکل کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا جسے کالاکوٹ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ متوفی کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔مرنے والوں کی شناخت محمد فیصل (19سال) ولد محمد لطیف ساکن پنہار کالاکوٹ کے بطور ہوئی ہے۔ادھرجموں راجوری پونچھ قومی شاہراہ پر سندر بنی تھانہ علاقہ کے لوہار کوٹ میں پیش آنے والے سڑک حادثے میں موٹر سائیکل چلا رہا ایک شخص زخمی ہو گیا۔حکام نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل JK20 3338 کو ایک ٹیمپو ٹریولر JK02AP 4725 نے ٹکر مار دی جس میں موٹر سائیکل سوار شام سنگھ ولد امر سنگھ ساکن ٹھنڈاپانی شامل تھے۔زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔