اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے کاستی گڑھ علاقہ میں ریچھ کے حملے میں 45 سالہ شخص زخمی ہوا ہے جسے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں بھرتی کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز کاستی گڑھ کے سایہ نالہ کے نزدیک ریچھ نے ایک شخص پر حملہ کیا جو شدید زخمی ہوا۔ واقعہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی شخص کو جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔اس کی شناخت سرجیت کمار بٹوال (45) ساکنہ پریوت برنوتہ کے طور پر ہوئی ہے۔واضح رہے کہ پچھلے چار ہفتوں کے دوران ریچھ کے الگ الگ حملوں میں کاستی گڑھ علاقہ میں 1 شخص ہلاک 8 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔دو ہفتوں کے دوران محکمہ وائلڈ لائف نے پولیس و سیول انتظامیہ کے اشتراک سے 2 ریچھوں کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ریچھ کے حملے میں خاتون شدید زخمی
عشرت حسین بٹ
منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساوجیاں علاقہ میں ایک خاتون ریچھ کے حملے میں شدید زخمی ہو گئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق زخمی خاتون اپنے گھر کے نزدیک واقع گگڑیاں ساوجیاں میں اپنے کھیت سے سبزی لینے گئی کہ اچانک ایک ریچھ نے اس پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا بعد ازاں اسے پی ایچ سی ساوجیاں سے ابتدائی علاج و معالجے کے کے بعد سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جہاں سے اسے ضلع ہسپتال پونچھ ریفر کیا گیا ۔ڈاکٹروں کے مطابق خاتوں کو سر اور بازوں میں گہرے زخم آئے ہوئے تھے جسے انہوں نے منڈی ہسپتال سے مرہم پٹی کر کے مزید علاج کے لئے ضلع ہسپتال پونچھ ریفر کردیا ہے ۔