اوڑی//وادی میں کشیدہ حالات کے باوجود کاروانِ امن بس سروس جاری ہے۔ اطلات کے مطابق وادی میںکشیدہ حالات کے باوجود بھی سوموار کو امن سیتو پل اوڑی سے کاروانِ امن بس سروس جاری رہی اس حولے سے نائب تحصیلدار اوڑی سید بشارت رسول نے کشمیر عظمیٰ کوجانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سوموار کو 47 مسافروں نےحد متارکہ عبور کی۔ سرینگر سے مظفر آباد کے لیے 25 مسافر روانہ ہوئے جن میں 7 ایسے مسافر تھے جو وادی کشمیر سے مظفر آباد اپنے رشتے داروں کو ملنے کے لیے گئے اور 18 ایسے مسافر تھے جو وادی کشمیر میں اپنے رشتے داروں کو ملنے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ گئے ۔ مظفر آباد سے سرینگر کیلئے 22 مسافر وارد ہوئے جن میں 7 ایسے مسافر تھے جو مظفر آباد سے وادی کشمیر اپنے رشتے داروں کو ملنے کے لیے آئے اور 15 ایسے مسافر تھے جو مظفر آباد میں اپنے رشتے داروں کو ملنے کے بعد واپس وادی اپنے گھروں کو لوٹ آئے ۔