اقوام متحدہ//اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ایک سرکاری عمارت میں پیر کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی۔ سلامتی کونسل کے صدر کاو ھوادزا لیون ایڈم آف کوٹے ڈي وائیور نے بدھ کو کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن دھیان رکھیں کہ دہشت گردوں کے ان منتقمانہ کارروائیوں کے جرائم، منتظمین، اقتصادی مدد دینے والے اور سپانسرز کو روکانا ہوگا اور لوگوں کو انصاف دینا ہو گا ۔ مسٹرایڈ م نے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کے تئیں اظہارتعزیت کیا اور انہیں انصاف دلانے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام ارکان سے موجودہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت افغان حکومت کے ساتھ فعال تعاون کرنے کا اعلان کیا۔ قابل غور ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک سرکاری عمارت کے قریب تین بم دھماکے ہوئے ۔ اس کے بعد دہشت گرد ایک سرکاری عمارت میں گھس گئے اور بہت سے لوگوں کو یرغمال بنا لیا۔یو این آئی