عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
کابل// افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ جنوبی کابل کے علاقے قلعہ بختیار میں ہوا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق خودکش حملے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 13زخمی ہیں، دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔دوسری جانب امریکی ریاست شکاگو میں مسافر ٹرین کے اندر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 4 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شکاگو میں فائرنگ کا واقعہ ٹرین کے اندر پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔فائرنگ کے باعث 3 افراد موقع پر جبکہ ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس نے 25 سالہ حملہ آور نکولس اور ٹزکو حراست میں لے لیا ہے ۔پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات حاصل نہیں ہوسکیں، تحقیق کے بعد حقائق سامنے آئیں گے ۔