سرینگر// لبریشن فرنٹ کے ضلع صدر بشیر احمد راتھر (بویا) نے گاندربل ،شمیم احمد اور معراج الدین پرے نے سوئیہ ٹینگ لسجن جبکہ ظہور احمد بٹ سمیت کئی کارکنوں نے بادام واری علاقے میںغائبانہ جنازہ نمازوں میں شرکت کی ۔ تحریک مزاحمت کے ایک وفدنے جناب صاحب صورہ میں شوپیان مہلوکین کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔وفد میں شیخ مصعب، ریاض احمد اور فیاض احمد وغیرہ شامل تھے ۔