سرینگر//صوبائی کمشنرکشمیر کے مطابق لیہہ اور کرگل اضلاع کے علاوہ کشمیرڈویژن کے بانڈی پورہ ،بارہمولہ ،اننت ناگ ،کولگام ،بڈگام ،کپوارہ اورگاندربل کے ایسے علاقوں میں جہاں پسیاں گر آنے کا خدشہ رہتا ہے 7سے 8مارچ2018ء پسیاں گر آنے کا خطرہ لاحق ہے۔متعلقہ اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ لوگوں کو ان علاقوں میں نقل وحرکت کے دوران احتیاط برتنے کی صلاح دیں جب کہ متعلقہ حکام اورایس ڈی آر ایف ،پولیس اورنیم طبی عملہ کو چوکس رہنے اورایمبولنس گاڑیوں کو تیاری کی حالت میں رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی امکانی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹاجاسکے۔ادھرڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے تودے گرا ٓنے والے علاقوں میںرہائش پذیر لوگوں کو احتیاطی اقدامات عملانے کی صلاح دی ہے ۔