Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

کئی روز سے بھڑکتی آگ میں بچ جانیوالامعجزاتی گھر

Towseef
Last updated: January 13, 2025 10:04 pm
Towseef
Share
2 Min Read
SHARE

یواین آئی

لاس اینجلس// امریکی شہر لاس اینجلس کے پیسیفک پیلیسیڈز میں 6 روز سے بھڑکتی سب سے مہنگی آگ پر تاحال صرف 11 فیصد قابو پایا جاسکا ہے، تباہ کن آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبے پر سب کچھ جلا کر خاکستر کر دیا ہے۔اس تباہی کے دوران جہاں ہزاروں گھر راکھ بنے وہیں پیسیفک پیلیسیڈز میں ایک گھر ایسا بھی ہے جو آگ سے محفوظ رہا، یہ حیران کن گھر امریکی اداکار جیمز ووڈس کا ہے جن کا خیال تھا کہ ان کا گھر بھی ہزاروں دوسرے گھروں کی طرح تباہی کا شکار ہوا ہوگا لیکن معجزانہ طور پر ان کا گھر محفوظ رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیمز ووڈس کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر ) پر دی گئی اطلاع کے مطابق ’معجزاتی طور پر ہم اپنے گھر تک پہنچنے میں کامیاب رہے ، جس سے متعلق ہم نے سوچا تھا کہ وہ تباہ ہوگیا لیکن میرا گھر اب بھی موجود ہے‘۔77 سالہ اداکار کی جانب سے اپنے گھر کی چھت سے بنائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں جیمز ووڈس کے گھر کے اردگرد موجود گھروں کو راکھ میں تبدیل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکار نے لکھا کہ آگ جب عین ہمارے گھر پر پہنچی ہم اس وقت انخلا پر مجبور ہوئے اور جس وقت ہم نے اپنے گھر چھوڑے ہمارے پاس پہنے گئے کپڑوں کے علاوہ کچھ بھی موجود نہیں تھا، بہت افراتفری تھی، ہمارے اردگرد ہر گھر میں آگ لگی ہوئی تھی۔دوران انٹرویو امریکی اداکار نے کئی بار جذباتی ہوتے ہوئے بتایا کہ کہا کہ وہ 3 سال کی تزئین و آرائش کے بعد حال ہی میں گھر میں منتقل ہوئے تھے۔واضح رہے کہ امریکی سرمایہ کار ڈیوڈ اسٹینر کا گھر بھی لاس اینجلس میں لگی آگ میں مکمل طور پرمحفوظ رہا، تین منزلہ گھر کی مالیت 9 ملین ڈالر ہے جو ڈیوڈ اسٹینر نے ایک امریکی پروڈیوسر سے خریدا تھا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون حملہ

July 5, 2025

ٹیکساس میں سیلاب سے 24اموات

July 5, 2025
بین الاقوامی

پاکستان میں عمارت زمین بوس | 14افراد ہلاک،امدادی کاروائیاں جاری

July 5, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل تجاویز قبول کرے ،نئی جنگ کیلئے تیار ہیں:حماس کمانڈر

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?