عظمیٰ نیوزسروس
گاندربل//ژونٹھ ولی وار گاندربل میں جموں وکشمیر بینک کی اے ٹی ایم مشین نصب کی گئی۔ضلع ترقیاتی کونسل گاندربل کی چیئرپرسن نزہت جبار نے بینک کے زونل سربراہ سعادت حسین کی موجودگی میں اس کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے علاقہ میں بینکنگ سہولیات مہیا کرانے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے جموں کشمیربینک کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے ضلع کی مجموعی ترقی وبہبودی کیلئے بینکنگ سہولیات تک آسان رسائی پرزوردیا۔انہوں نے ضلع میں اپنے نیٹ ورک کوتوسیع دینے کیلئے جموں کشمیر بینک کی سراہناکی۔ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین نے باباوائل گاندربل ،تھیروڈانگرپورہ اوروتہ لار میں بینک کی شاخیں کھولنے اور اے ٹی ایم نصب کرنے کوکہا۔