سید اعجاز
ترال//نودل ترال میں نالہ ژندرآرہ کے کنارے کوڑے دان میں تبدیل ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں لاکھوں روپے کی مالیت سے تعمیرکئے گئے شیڈعوام کیلئے بے سود ثابت ہورہے ہیں۔ژندرآرہ کے کنارے نودل گائوں میں انتہائی دلفریب مناظر ہیں اوریہاں گرمی کے دنوں میں اور تعطیلات اور شام کے وقت کافی تعداد میں لوگ ہواکوری کیلئے آتے ہیں۔اتوار کویہاں آئے لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ یہاں ہر نودل کے دونوں اطراف میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع ہوئے ہیں جس کی وجہ سے یہاں چلنا بھی مشکل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ دیہی ترقی نے ہرگائوں میںکوڑ اکرکٹ جمع کرنے کے لئے لاکھوں روپے خرچ کرکے شیڈ تعمیر کئے ہیں تاہم اس سب کے باجودنا معلوم وجوہات کی بناء پر لوگوں نے جگہ جگہ ژندر نالہ کے دونوں اطراف کوڑا کرکٹ ڈالدیاہے ۔یہاں آئے مختلف لوگوں نے اس
بارے میں محکمہ دیہی ترقی اور متعلقین سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔