دہلی//جموں اور کشمیر کے کئی ڈی ڈی سی ممبران کے ساتھ ڈی ڈی سی چیئرپرسنوں نے پارٹی کے نیشنل ہیڈکوارٹر دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چُگ سے ملاقات کی۔ڈی ڈی سیز نے جموں و کشمیر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے لیے شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں جو آنے والی دہائیوں تک جموں و کشمیر کے لوگوں کو فائدہ پہنچائیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چگ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو پی ایم مودی کی قیادت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور آج جموں و کشمیر میں امن اور خوشحالی دونوں کی باہمی ترقی ہے۔ امن کا ثبوت یہ ہے کہ وہاں پہلی بار ڈی ڈی سی اور بی سی سی کے انتخابات کامیابی سے ہوئے اور 280 نمائندے منتخب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے مقامی لوگوں کو جمہوریت پر اعتماد ملا، یہی وجہ ہے کہ آج ترقیاتی منصوبے زمین پر پہنچ رہے ہیں۔چگ نے جموں و کشمیر کے عوامی نمائندوں کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف ترقیاتی مسائل کو بھی غور سے سنا اور کہا کہ انہیں جموں و کشمیر کے لوگوں کی بہتری کے لیے ان منصوبوں پر عمل کرنے میں زیادہ خوشی ہوگی۔انہوںنے کہا کہ میٹنگ میں پنچایت کی سطح پر جمہوریت میں سب سے نچلی اکائی اور ڈی ڈی سی کے نمائندہ گروپ پر اچھی بحث ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی نمائندے ہیں جو زمینی سطح پر ملک کے منصوبوں کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے کام کرتے ہیں۔