Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج | گپکار الائنس کی اونچی اُڑان، بھاجپا جموں میں سرفہرست | 280میں سے 258نشستوں کے نتایج ظاہر | آزاد امیدوار قریب50 نشستوں پر کامیاب،آج صورتحال واضح ہوگی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 23, 2020 1:49 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
19 Min Read
SHARE
سرینگر // جموں کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار منعقد کرائے گئے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں گپکار الائنس، کانگریس اور بھاجپا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔ لیکن حیران کن طور پر ان انتخابات کے دوران آزاد امیدواروں کی ایک کثیر تعداد جیت کر سامنے آئی ہے۔ وادی میں  جہاںگپکار الائنس کا پلڑا بھاری رہا وہیں جموں میں بھاجپا نے کثیر تعداد میں نشستیں حاصل کیں۔ لیکن نہ صرف وادی کشمیر بلکہ جموں میں بھی آزاد امیدواروں نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کی ہے۔رات دیر گئے تک جموں اور کشمیر میں مکمل تصویر سامنے نہیں آئی تھی۔لیکن تب258نشستوں کے نتائج سرکاری طور پر ظاہر کئے گئے تھے جن کے مطابق نیشنل کانفرنس نے 59، پی ڈی پی نے 26، پیپلز کانفرنس نے 7، کانگریس نے 22، سی پی آئی ایم نے 5، پیپلز مومنٹ نے 3،پیپلز ڈیمو کریٹک فرنٹ نے2،بھاجپا نے 73، اپنی پارٹی نے 11،پنتھرس پارٹی نے 2،بی ایس پی نے ایک اور 47آزاد امیدواروں نے جیت درج کی ہے۔ اس طرح کل ملا کر گپکار الائنس نے 280نشستوں میں سے 100پر جیت حاصل کی جبکہ بھاجپا نے 73، اپنی پارٹی نے 11اور کانگریس نے 22سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ آزاد امیدوار بھاری تعداد میں کامیاب ہورہے تھے اور رات دیر گئے تک انہوں نے 47پر جیت در کی تھی جبکہ 10پر برتری حاصل تھی۔ 255نشستوں کے نتائج ظاہر کرنے کے دوران بی جے پی نے 4لاکھ،79ہزار 171ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ نیشنل کانفرنس نے 2لاکھ، 24ہزار،610ووٹ حاصل کئے۔پی ڈی پی نے 45ہزار سے زائد اور آزاد امیدواروں نے ایک لاکھ 43ہزار395ووٹ حاصل کئے تھے۔ اسکے علاوہ کانگریس نے ایک لاکھ 8ہزار 301 اور پیپلز کانفرنس نے 34ہزار 909اپنی پارٹی نے 32ہزار 427 ووٹ حاصل کئے تھے۔ وادی کشمیر میں سرینگر ضلع کی 14نشستوں پر کرائے گئے چنائو کے نتائج سامنے آنے کے بعدآزاداُمیدواروں نے7نشستوں پر جیت درج کرلی جبکہ گپکار الائنس کو 4، اپنی پارٹی کو3اور بھاجپا کو ایک نشست ملی۔وسطی ضلع گاندربل کی 14نشستوں میں سے 13کے نتائج سامنے آئے۔ ان میں این سی کو 6، پی ڈی پی کو 4،آزاد امیدوار کو 3 نشستیں ملیں۔یہاں کی ایک نشست کے نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔اننت ناگ ضلع کی 14نشستوں پر بھی الیکشن کرائے گئے جہاں نیشنل کانفر نس نے 6، پی ڈی پی نے3، کانگریس نے 3 اور  2آزاد امیداروں نے جیت درج کی۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں منگل کی رات تک 11نشستوں کے نتائج سامنے آئے تھے۔ ان میں نیشنل کانفرنس کو 2، پی ڈی پی کو 2،کانگریس کو 2، پیپلز کانفرنس کو 2اور 3آزاد امیدواروں نے جیت درج کی تھی۔یہاں سنگھپورہ میں گپکار الائنس اور ٹنگمرگ کی دو نشستوں پر اپنی پارٹی جیت درج کرنے کے قریب پہنچ گئیں ہیں۔ لیکن رات دیر گئے تک اس کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔شمالی ضلع کپوارہ میں گپکار اتحاد نے رات دیر گئے تھے 10نشستوں کے نتائج سامنے آئے تھے۔یہاں پیپلز الائنس نے7 نشستوں پر جیت درج کی جبکہ2 پر آزاد اور ایک پر اپنی پارٹی اور ایک پر عوامی اتحاد نے جیت درج کی۔ تین نشستوں کے نتائج آنا باقی تھے۔
 
 
 

نتائج بھاجپا کیلئے چشم کُشا |  لوگوں نے گپکار اتحاد کومکمل حمایت دی:عمر عبداللہ

نیوز ڈیسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے منگل کو کہا کہ جموں اور کشمیر کے لوگوں نے گپکار اتحاد کو مکمل حمایت دی ہے اور جموں کشمیر کے خصوصی درجہ کی بحالی کے اس کے منصوبے کو قبول کرکے بھاجپا کو ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میںکراراجواب دیا ہے ۔ان کا یہ بیان ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے دوران سامنے آیا جس میں گپکار اتحاد 81نشستوں پر آگے تھااوراس نے30سیٹوں پراب تک کامیابی حاصل کی جبکہ بھاجپا56نشستوں پرآگے تھی اور اس نے آٹھ نشستیں جیت لی تھیں ۔کانگریس 19سیٹوں پرآگے تھی اور اس نے چار نشستیں حاصل کیں۔عمرعبداللہ نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات  کے نتائج سے بھاجپا اور اس کی پراکسی سیاسی جماعت کی آنکھیں کھل جانی چاہیے ۔نیشنل کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ رجحانات سے دکھائی دیتا ہے کہ لوگوں نے سابق ریاست جموں کشمیرکاخصوصی درجہ دفعہ370منسوخ کرنے اور ریاست کو دو مرکزی زیرانتظام اکائیوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کاحکومت کا یکطرفہ فیصلہ قبول نہیں کیا ہے ۔سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہاکہ رجحانات اور نتائج ،عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کیلئے ’’اہم سنگ میل ‘‘ہے کیوں کہ انہوں نے ’’ہمارے نظریہ‘‘،کہ جموں کشمیرکاخصوصی درجہ ختم کرنا لوگوںکوتسلیم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اگر بھاجپا اور اس کی پراکسی سیاسی جماعتیں جمہویت میں یقین رکھتی ہیں جیسا کہ ان کا دعویٰ ہے تو انہیں فوری طوردفعہ370کی تنسیخ کے فیصلے کو واپس لیناچاہیے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ بھاجپا نے متعدد مرکزی وزرا ء اور رہنمائوں کو ضلع ترقیاتی کونسل انتخاب کی مہم چلانے کیلئے کشمیر لایا تھا۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے ان انتخابات کو  اپنی 2019کی پالیسیوں کیلئے ریفرنڈم میں تبدیل کیا۔مجھے امید ہے کہ اب انہوں نے لوگوں کو خواہشات کوسمجھا ہوگا۔نیشنل کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ میں سات سیاسی جماعتیں شامل ہیں جنہوں نے لوگوں کے سامنے پہلے ہی اپنا موقف رکھا تھااور جموں کشمیرکاریاستی درجہ اور خصوصی پوزیشن بحال کرنے کیلئے تمام قانونی اور جمہوری اقدام کرنے کاکہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مہم چلانے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن لوگوں نے دکھا دیا کہ وہ بھاجپا اوراس کے حمایتیوں کی مہم میں نہیں آئیں گے.۔نیشنل کانفرنس اور محبوبی مفتی کی پی ڈی پی عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کی اکائیاں ہیں۔ 
 
 
 

وادی میں بھاجپا کی جیت |  وزیراعظم پر اعتماد کااظہار:وبودھ گپتا

نیوز ڈیسک
جموں//ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں کامیاب ہوئے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے بھاجپا کے جنرل سیکریٹری وبودھ گپتا نے کہا کہ وادی کے لوگوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔بھاجپا نے منگل کو وادی میں پہلی بار کسی سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔ اعجازحسین نے کھنموہ دوم کی سیٹ جیت لی جبکہ اعجازاحمد خان نے بانڈی پورہ ضلع میں تلیل کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔گپتا جو بھارتیہ جنتا پارٹی کے کشمیرکے انچارج ہیں،نے کہا کہ کشمیرکے لوگوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے نیا کشمیر کے نظریہ  اور ’’سب کا ساتھ ،سب کا وکاس ،سب کا وشواس ‘‘پراعتماد ظاہر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ فتحیں وادی میں لہر کی تبدیلی کا مظہر ہیں۔بھاجپا رہنما نے کہا کہ یہ جیت کشمیرکے پارٹی ورکروں کی ہے جنہوں نے جنگجویت کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنا خون بہایا ۔بھاجپا کی کشمیرمیں پہلی جیت دوکہانیاں بیان کرتی ہیں ،ایک بھارتیہ جنتا پارٹی کی سخت جدوجہد، جس سے وادی میں ایک نئے دور کاآغازہوااورگپکار گینگ کو واضح پیغام دیا کہ ان کی فرقہ وارانہ اور تقسیمی سیاست ختم ہوئی ہے ۔
 
 
 

۔2سابق قانون سازیہ ارکان کی جیت | کئی سابق اراکین کے اہلِ خانہ کامیاب

پرویز احمد
سرینگر // ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران کئی سابق وزراء اور رکن اسمبلی کے علاوہ کئی لیڈران کے قریبی رشتہ داروں نے کامیابی حاصل کی۔ 3بار کابینہ وزیر رہے کانگریس کے تاج محی الدین نے پرن پیلا اوڑی کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔زینہ پورہ شوپیان میںسابق رکن اسمبلی پی ڈی پی اعجاز احمد میر کامیاب ہوگئے ہیں۔ویری بجہباڑہ کی ڈی ڈی سی نشست پرسابق پی ڈی پی وزیر عبدالرحمان ویری کے بیٹے تصدق ویری نے جیت درج کی۔انہوں نے این سی کے سابق ایم ایل سی کے بھائی کو ہرایا۔ لار گاندربل نشست سے نیشنل کانفرنس کے سابق رکن اسمبلی گاندربل اشفاق جبار کی اہلیہ نزہت اشفاق نے جیت درج کی۔ شانگس ڈی دی سی نشست پر کانگریس کے سابق رکن اسمبلی گلزار احمد وانی کی بیٹی کامیاب ہوگئی ہے۔واگورہ بارہمولہ کی نشست پرسابق وزیر مظفر حسین بیگ کی اہلیہ سفینہ بیگ کامیاب ہوئی ہیں۔ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے چنائو لڑرہی تھی۔زینہ گیر سوپور میں سابق رکن اسمبلی کانگریس عبدالرشید ڈار کا فرزند کامیاب ہوگیا ہے۔ناروائو بارہمولہ میں پی ڈی پی کے مقامی لیڈرغلام حسن راتھرکی بیٹی رضیہ حسن کامیاب قرار دی گئی۔ اننت ناگ  میںپی ڈی پی ضلع صدر ایڈوکیٹ جاوید شیخ جیت گئے۔لنگیٹ میں سابق رکن اسمبلی محمد سلطان پنڈت پوری کے بیٹے عرفان پنڈت پوری نے بھی چنائو میں جیت حاصل کی۔ وہ گپکار اتحاد کے امیدوار تھے۔
 
 
 

بھاجپا نے تاریخ رقم کی | وادی میں 3سیٹوں کو کامیابی درج 

پرویز احمد
سرینگر // ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں بی جے پی نے وادی کشمیر میں 3نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔پارٹی کا کہنا ہے کہ انکے حمایتی درجنوں ایسے امیدوار بھی الیکشن جیت گئے ہیں جو آزاد امیدواروں کی حیثیت سے چنائو لڑرہے تھے۔بھاجپا نے ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران کھنموہ، تلیل گریز اور کاکہ پورہ میں جیت درج کی۔ کھنموہ کی ایک نشست پر  انکے امیدوار اعجاز حسین کامیاب ہوئے  جو پارٹی کے ایک دیرینہ لیڈر ہیں۔ وہ قومی سطح پر یوتھ بھاجپا کے نائب صدر اور مغربی بنگال کے انچارچ بھی ہیں۔کاکہ پورہ میں اعجاز خان اور گریز میں بھی پارٹی نے اپنے مد مقابل امیدواروں کو شکست دیکر این نئی تاریخ رقم کی ہے۔ خاص کر تلیل گریز میں ایک خاتون امیدوار منہا لطیف جیت گئی ہے۔یہ نشست خواتین کیلئے مخصوص تھی۔
 
 
 

جنوبی کشمیر میں انٹر نیٹ بند | سرینگر سمیت دیگر علاقوں میں رفتار کم

شاہد ٹاک
شوپیان//جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل چنائو کی ووٹوں کی گنتی کے پیش نظر جنوبی کشمیر میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند رہیں ۔ جبکہ سرینگر  سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں انٹر نیٹ کی رفتار کم کی گئی ۔منگل کو ووٹوں کی گنتی سے قبل ہی جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کی گئیں۔شہر سرینگر میں منگل علی الصبح سے ہی انٹر نیٹ کی رفتار دھیمی کی گئی۔وادی کے دیگر اضلاع میں بھی انٹر نیٹ کی رفتار کو کم رکھا گیا۔ادھر حکام کا کہنا تھا کہ جنوبی کشمیر میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات سیکورٹی وجوہا ت کی بنا پر معطل کر دی گئی ۔
 
 

پی ڈی پی کے محبوس یوتھ لیڈر |  وحید الرحمان پرہ کی پلوامہ سے جیت

یو این آئی
سرینگر// پی ڈی پی کے محبوس یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ نے منگل کے روز ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب پلوامہ اول سے جیت درج کی۔انہوں نے 1323 ووٹ حاصل کرکے بی جے پی حریف سجاد احمد رینہ کو زائد از ایک ہزار ووٹوں سے شکست دے دی۔ وحید الرحمان پرہ کو 25 نومبر کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے پانچ روز بعد گرفتار کیا تھا۔پلوامہ کے نائیرگاؤں سے تعلق رکھنے والے وحیدا لرحمان، اس وقت جموں کے امپھالہ جیل میں بند ہیں۔دریں اثنا پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وحید الرحمان پرہ کو جیت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘پی ڈی پی کے وحید الرحمان پر فخر محسوس کر رہی ہوں جنہوں نے اپنے پہلے الیکشن میں ووٹوں کی بڑی تعداد سے شاندار جیت حاصل کی باوجودیہ کہ انہیں کاغذات نامزدگی جمع کرنے سے قبل بے بنیاد الزامات کے پاداش میں گرفتار کیا گیا۔ لوگوں نے وحید کے لئے اپنے محبت اور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ امید ہے کہ انصاف سایہ فگن ہوگا‘۔
 
 
 

پاکستانی نژاد خاتون امیدوار کا معاملہ | درگمولہ نشست کی ووٹ شماری پر روک

اشرف چراغ 
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں منگل کی صبح 9بجے جو ں ہی ووٹ شماری کا آغازہوا تو سٹیٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے ضلع الیکشن آفیسر کو ایک حکم نامہ مو صول ہوا جسمیں درگمولہ نشست کی ووٹ شماری پر روک لگا نے کے احکامات دیئے گئے۔ڈپٹی کمشنرکپوارہ کے نام مراسلہ میں سٹیٹ الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ انہیں شکایت مو صول ہوئی ہے کہ ثومیہ صدف نامی پاکستانی خاتون نے فارم 6کے تحت تمام لو ازمات پورے نہیں کئے ہیں بلکہ ثومیہ صدف نے نامزدگی کاغذات جمع کرانے کے وقت غلط جانکاری فراہم کی ہے لہٰذا درگمولہ نشست کے لئے تا حکم ثانی ووٹ شماری پر روک لگا دی گئی ہے ۔ثومیہ صدف نے باتر گام کے رہنے والے عبد المجید سے مظفر آباد میں شادی کی اور 2010میں عمر عبد اللہ سرکار میں باز آ باد کاری پالیسی کے تحت شوہر کے ساتھ نیپال کے راستے وادی لوٹ آئی۔ خواتین کے لئے مخصوص درگمولہ نشست کے لئے 12خواتین امیدوار انتخابی اکھاڑے میں ہیں ۔پاکستانی خاتون امیدوار ثومیہ صدف نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ جب انہو ں نے ضلع ترقیاتی کونسل الیکشن کیلئے نامزدگی فارم جمع کیا تو اس وقت انہو ں نے تمام لوازات پورے کئے جس کے بعد جانچ پڑتال پر بھی ان کے کا غذات درست پائے گئے ۔ثومیہ صدف کا کہنا ہے کہ ہم سرکار کی با زآ باد کاری پالیسی کے تحت واپس آئے ہیں اور یہا ں پر امن زندگی گزاررہے ہیں ۔ثومیہ صدف نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر میرے نامزدگی کا غذات درست نہیں تھے تو وہ کیونکر قبول کئے گئے ۔انہو ں نے کہا کہ مجھے یہ سن کر بہت دکھ ہوا کہ الیکشن کمشنر نے میرے فارم6پر اعتراض اٹھا کر ووٹ شماری پر روک لگا دی جو جمہوریت کے منافی ہے ۔انہو ں نے ریاستی الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں ۔
 
 
 

 کانگریس کو شدید دھچکا،پارٹی صدر کا بیٹا ہار گیا | سابق بھاجپاوزیر اور کشمیر کیلئے پارٹی ترجمان کو شکست

عارف بلوچ +سید اعجاز
 اننت ناگ +ترال// ضلع ترقیاتی کونسل( ڈی ڈی سی) انتخابات کے کئی نتائج نے سب کو چونکا دیا ہے۔ وادی میں بھاجپا کے سرکردہ لیڈران نے یا تو چنائو میں ہار کا سامنا کیا یا ان کے رشتہ داروں کو بھی بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔سب سے بڑا اپ سیٹ ویری ناگ میں ہوا۔ یہاں پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر کا بیٹا چنائو ہار گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں بی ڈی سی صدر نے ہرایا جو کانگریس پارٹی سے ہی تعلق رکھتے تھے۔ لیکن ڈی ڈی سی چنائوکیلئے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد اس نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے چنائو لڑنے کا فیصلہ کیا اور میر کے بیٹے کو شکست دیدی۔ترال میں بھاجپا کے سرکردہ لیڈر اور ترجمان الطاف ٹھوکر چنائو ہار گئے ہیں۔انہیں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل  ترال کے چیئر مین نے اپنے ہی آبائی گائوں میں بری طرح شکست دیدی۔مونگہامہ ترال کے سابق بھاجپارکن اوتار سنگھ نے ترال کی تینوں ڈی ڈی سی نشستوں پر چنائو لڑا۔ لیکن انہیںڈاڈسرہ نشست پر کامیابی حاصل ہوئی جو الطاف ٹھاکرکا آبائی گائوں بھی ہے۔اوتار سنگھ نے اب بھاجپا سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے۔اس نشست پر الطاف تیسرے نمبر پر رہا۔بھاجپا کو ایک اور شدید دھچکا دچھنی پورہ سری گفوارہ میں ہوا۔ یہاں پارٹی کے نائب صدر صوفی یوسف کی اہلیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں کھڑی ہوئی تھی لیکن وہ چنائو ہار گئی۔ادھرگنڈانہ کشتواڑمیںسابق بھاجپا وزیر شکتی پریہار بھی چنائو ہار گیا۔ انہیں این سی کے عاصم ہاشمی نے شکست دی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فوجی کارروائی اچانک رک جانے سے ہم نے موقع گنوا یا، مودی ٹرمپ کے بیان پر جواب دیں: کانگریس
برصغیر
ہندوستان ہمیشہ ہماری مسلح افواج کا شکر گزار رہے گا: مودی
تازہ ترین
عمر عبداللہ کا کپواڑہ میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ
تازہ ترین
تصویروں میں: سری نگر اور جموں و کشمیر کے غیر سرحدی اضلاع میں اسکول دوبارہ کھل گئے
تصویر کہانی

Related

تازہ ترینصفحہ اول

گولہ باری سے متاثرہ کنبوں کی فوری باز آباد کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے:عمر عبداللہ

May 13, 2025
صفحہ اول

جنگ کا دور نہ دہشت گردی کا ملی ٹینسی اور مذاکرات، دہشت اور تجارت ،خون اور پانی ایکساتھ نہیں چل سکتے:وزیر اعظم

May 12, 2025
صفحہ اول

سانبہ اور پنجاب کے کئی شہر ڈرون نظر آئے، بلیک آئوٹ

May 12, 2025
صفحہ اول

ہندو پاک میں ایٹمی جنگ روک دی دونوں ملکوںکو متنبہ کیا لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا:ٹرمپ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?