سرینگر// جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جمعہ کو پہلے چار گھنٹوں کے دوران25.58فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں صبح11 بجے تک15.90فیصد،بانڈی پورہ میں32.96فیصد، بارہمولہ میں12.36فیصد،گاندربل میں7.38فیصد،بڈگام میں28.11فیصد،پلوامہ میں5.43فیصد،شوپیان میں10.09فیصد،کولگام میں41.60فیصد اور اننت ضلع میں7.65فیصد ووٹنگ درج ہوئی۔
اسی طرح صوبہ جموں کے کشتواڑ ضلع میں صبح11بجے تک35.03فیصد،ڈوڈہ میں28.28فیصد،رام بن میں35.30فیصد،ریاسی میں39.24فیصد،کٹھوعہ میں31.66فیصد،سانبہ میں39.85فیصد،جموں میں39.31فیصد،راجوری میں43.83فیصد اور ضلع پونچھ میں35.22فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے مزید کہا کہ وادی کشمیر میں پہلے چار گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر13.64فیصد جبکہ صوبہ جموں میں صبح گیارہ بجے تک37.17فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔