عظمیٰ نیوز سروس
کٹھوعہ //ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ ڈاکٹر راکیش منہاس نے ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک میٹنگ میں ضلع میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) سکیم کی عمل آوری اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے شروعات میں چیف ایگریکلچر آفیسر سنجیو رائے گپتا نے مختلف شعبوں میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی) کی عمل آوری میں کی گئی پیش رفت کے بارے میں ایک جامع اَپ ڈیٹ پیش کیا۔ اُنہوں نے لہسن اور راجماش کی فصل کی کاشت کے فروغ کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو اِدویاتی اور خوشبودار پودوں کی کاشت کی ترغیب دینے کی کوششوںکو اُجاگر کیا۔ مزید برآں، جوار، مشروم، کمرشل فلوری کلچر اور تیل کے بیجوں کے منصوبوں کی پیداوار کو فروغ دینے والے اقدامات پر زور دیا گیا جس کا مقصد کسانوں کی آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانا ہے۔میٹنگ میںجامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی) سکیم کے لئے اہم ردِّعمل کا ذکر کیا گیا جس میں مختص کردہ اہداف سے زیادہ درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے جو مقامی کسانوںکو شامل کرنے اور بااِختیار بنانے میں پروگرام کی تاثیرکو واضح کرتا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ نے مویشی پروری، بھیڑ پالن، ماہی گیری، باغبانی اور باغبانی کی منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ سمیت متعلقہ شعبے کی سکیموں کی کوریج کو بڑھانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔مستحقین کو زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔اِس طرح ضلع بھر میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی) کے اثرات کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا گیا۔محکمہ مچھلی اور دودھ جیسے اشیاء کے لئے ٹرانسپورٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے باغبانی ، منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ محکمہ کو ریفریجریٹر وین خریدنے کا کام سونپا گیا تھا۔ اِس اَقدام کا مقصد کسانوں کے لئے بغیر کسی رُکاوٹ مارکیٹ رسائی کو آسان بنانا ہے اوربغیر کسی نقصان کے اُن کی پیداوار کے تحفظ اور معیار کو یقینی بنانا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کٹھوعہ ضلع میںدیرپا زراعت اور دیہی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تمام شراکت داروں سے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ اُنہوں نے بینکوں پر بھی زور دیا کہ وہ اِستفادہ کنندگان کے قرض کے کیسوں کو ترجیح دیں۔