ڈوڈہ //ضلع تر قیاتی کمشنر بھوانی رکوال نے موضع بھرتھ میں ایک عوامی دربار منعقد کیا اور لوگوں کی شکایات سُنیں ۔انکے ہمرای ضلع و سیکٹورل افسراں بھی تھے۔ عوامی دربار میں باگلہ اور کلہانڈ و ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈی سے نے لوگوں کے ساتھ ملاقات کرکے انکی شکایات سُن کر موقعہ پر ہی انکو حل کرنے کے لئے متعلقہ افسروںکو ہدایت دی۔انہوں نے دیگرمطالبات کو بھی فوری طور حل کرنے کی یقین دہانی دی۔اس موقعہ پر جن مطالبات اور مسائل کو اُبھارا گیا ،اُن میں بھرت۔ناگنی سڑک کی تعمیر کے لئے حاصل کی گئی زمین کے مالکان کا معاوضہ ،بھرت کیشوان سڑک پر میکڈم بچھانے، ناگنی دھار میں سیاحت کو فروغ دینا، بھرتھ میں ہینڈی کرافٹس سنٹر کھولنا ،ایم جی نریگا کے تحت اجرت کی ادائیگی،سیلاب سے بچائو کے کام ، ایچ ٹی لائن کی مرمت ،پانی کی سپلائی میں اضافہ ،مقامی فلوریکلچر یونٹ قائم کرنے وغیرہ شامل تھے۔اس موقعہ پر اے سی ڈی نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو بتایا کہ تقریباً50فی صدر رقم کی ادائیگی ایک ہفتے کے اندر کی جائے گی۔ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی نے کہا کہ نالہ تک 4کلو میٹر سے3.2 کلومیٹر پر کام پہلے ہی مکمل کیا گیا ہے اور عنقریب ہی اس کو پورا کیا جائے گا۔محکمہ زراعت کے اہلکاروں کو معیاری بیج فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ایچ ٹی لائن بھرت کی فوری مرمت کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے افسروں کو مقامی لوگون کے مسائل و مطالبات کو سنجیدگی سے لینے کی ہدایت دیتے ہوئے ا نہیں فوری طور حل کرنے کی تلقین کی۔ڈی سی کے ہمراہ اے سی ڈی اختر حُسین قاضی،سی پی او یوگیندر کٹوچ، ایگزیکٹو انجینئر تعمیرات عامہ ،ایگزیکٹو انجینئر پی ایم جی ایس وائی، سی ایم او ڈوڈہ ،اے آر ٹی او و ضلع کے دیگر افسران بھی تھے۔