عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچررز فیڈریشن (کے ٹی ایم ایف) کے ایک وفد نے پیر کوڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ سے ملاقات کی۔اس موقع پر ہلال احمد مندو اور ابرار خان کی سربراہی میں وفد نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف مسائل اور خصوصاً شہر خاص کی تاجر برادری کو درپیش خدشات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے وفد کو صبر سے سننے کے بعد یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ تمام مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔ انہوں نے وفد کویقین دلایا کہ انتظامیہ ضلع سرینگر کی تاجر برادری کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔