ریاسی //ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی پرسننا راما سوامی جی نے جمعہ کے روزضلع کریڈٹ پلان کے تحت بینکنگ سیکٹر کی حصولیابیوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک ضلع سطحی جائزہ کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں ے ڈی سی رمیش چندر، اے سی ڈی ایم وائی ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر پرشوتم کمار آر بی آئی کے نمائندے۔ لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر، بینک رس و افسروں نے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جون 2017تک بینکوں نے1736.95کروڑ روپے بطور ڈیپازٹ حاصل کئے ہیں جس میں سے 537.49 کروڑ روپے ایڈوانس دئے گئے ہیںاور اس طرح سے32.31فی صد کا تناسب حاصل کیا گیا ہے۔میٹنگ میں مرکزی سرکار کی سپانسر شدہ سکیموں کے تحت فراہم کئے گئے قرضوں پر بھی جانکاری حاصل کی گئی۔ڈی سے نے آر بی آئی نمائندے سے ان بینکوں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت دی جو صارفین کو قرضہ فراہم کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔تمام بینکوں کو زراعت، تعلیم اور روزگار کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے موثر اقدام کرنے کی ہدایت دی گئی۔انہوں نے بینکوں کو مختلف سکیموں جیسے کہ مدرا، اٹل پنشن یوجنا و دیگر سیلف ایمپلائمنٹ سکیموں کے لئے قرضہ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا سکیم کے لئے محکمہ زراعت کے حکام اور بینکوں کے درمیان تال میل بنانے کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ اس سکیم کا فائدہ کسانوں تک پہنچ سکے۔ ڈی سی نے بیکوں سے ضلع کے دور افتادہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ کیمپ منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی ،تاکہ ضرورت مند لوگ وں کو فائدہ ہو ۔