رام بن //وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ہدایات کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر طار ق حُسین کی قیادت میں رام بن میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے14اکتوبر2017 کو ضلع کے دورے کے دوران پاس کئے گئے ہدایات کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گورویندر جیت سنگھ ،چیف پلاننگ افسر اوتم سنگھ،سی ایم او ،پی ایچ ای، آر اینڈ بی کے انجینئروں کے علاوہ ضلع و سیکٹورل افسروں نے شرکت کی ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے زیر اعلی کے تمام وعدوں اور ہدایات کو فوری طور تکمیل کے لئے تن دہی سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہون نے حال ہی میں منعقد بورڈ میٹنگ اور فلیگ شپ پروگرام کو لاگوکرنے کے دوران لئے گئے متعدد فیصلوں پر تفصیلی کاروائی کی رپورٹ طلب کی ۔پی ایچ ای، پی ڈبلیو ڈی، پی ڈٖی ڈی، ہیلتھ ،ایجکویشن و دیگر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ا لاٹ شدہ فنڈوں کا پورا ستعمال کرنے اور جاری پروجیکٹوں کو بر وقت مکمل کرنے کے لئے کہا۔انہوں نے پروجیکٹوں کی مناسب مانیٹرنگ پر زور دیتے ہوئے معیاری کاموں اور مقررر وقت پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوںنے افسروں کو کام کی رتار میں سرعت لانے کی ہدایت دیکر متعلقہ محکموں کے درمیان آپسی تال و میل بنائے رکھنے کی ہدایت دی ،تاکہ ان کاموں کے مکمل میں غیر ضروری تاخیر کو ٹالا جا سکے۔