رام بن// ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حسین گنائی نے آج اوکھڑہال علاقے کا تفصیلی دوورہ کیا اورعوام کو فراہم کی جارہی متعدد بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا انہوںنے علاقہ ریاستی اور مرکزی سکیموں کے تحت جاری متعدد ترقیاتی سکیموں کابھی جائز ہ لیا۔ اس موقعہ پر ڈی سی نے اوکھڑہال میںایک عوامی دربار کابھی انعقاد کیا جس میں متعدد دیہاتوں کے لوگوںنے شرکت کی اورڈی سی کو اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیاجن میں پینے کے پانی اوربجلی کی کمی ، نالیوں کانہ ہونا، نہ طبی سہولیات ،اولڈ ایج پنشن میں بے ضابطگیاں سڑکوں کی خستہ حالی ، عمارتی لکڑی اور ایندھن کی عدم دستیابی ، بی پی ایل فہرستوں میں پائی جارہی خامیوں کو دور کرنے اور علاقہ پوگل پرستان کے خوبصورت مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانا شامل ہے ڈی سی نے افسروں کو ہدایات دیں کہ وہ اس معاملہ کی تحقیقات کریں کہ ایسے لوگوں کو بجلی کے بل کیوں دیئے گئے جبکہ انہیں بھی تک بجلی کے کنکشن بھی نہیں ہیں۔ ڈسی سی نے رینج آفیسر فارست کوہدایت دی کہ وہ علاقہ کے لوگوں کو ضرورت کے مطابق ایندھن اور عمارتی لکڑی فراہم کرنے کے لئے مؤثر قدم اٹھائیںاس کے علاوہ انہوں نے افسروں سے کہاکہ وہ عوام کو در پیش مسائل کے ازالہ کے لئے تمام پسماندہ علاقوں کے باقاعدہ دوروں کواپنا معمول بنائیں ۔ ڈی سی نے کچھ مسائل کوحل کرنے کے لئے موقعہ پر بھی افسروں کو ہدایت دی انہوںنے لوگوں کو ان کے جائزمسائل کو جلد حل کرنے کا یقین دلایا ایس ڈی ایم رام سو وقارگری ، ایگزیکٹیو انجینئر ، بی ایم او تحصیل دار اوکھڑال نیاز احمد بھی اس عوامی دربارمیں موجود تھے ۔