رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حسین گنائی نے صحت کے شعبے کے ریاستی اور مرکزی مختلف سپانسر اسکیموں کے تحت درج کردہ جسمانی اور مالی کامیابیوں کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ منعقد کی۔ چیف میڈیکل آفیسر رام بن ڈاکٹر سیف الدین خان نے محکمہ کی جانب سے رام بن، بانہال ، بٹوت اور گول کے صحت مراکزوں کے جاری زیر تعمیر تعمیراتی کاموں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے مطلع کیا کہ ضلع میں 119طبی مراکز ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ منظوری دی گئی بجٹ 207.71 لاکھ روپے ہے اور کل اخراجات 34فیصد ہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال 123703 مریضوں کا علاج کیا گیا اور 1937مائکرو اور معمولی سرجری،31960 لیب ٹیسٹ اور 1553الٹراسونڈ کے علاوہ 1064 زچگی کے کیس درج کئے گئے۔متعلقہ افسروں پر وقت مقررہ کے اندر جاری کاموں کو مکمل کرنے کیلئے کہا گیا ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوامی افادیت کے پائیدار اثاثوں کی تخلیق کے لئے معیار کے مواد کا استعمال کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔ضلع کی ترقی کیلئے محکموں کو قریبی تعاون قائم کرنے کیلئے کہا گیا ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو اس کام کو تیز کرنے اور اس بات کا یقین کرنے کیلئے کہ فنڈز ضائع نہ ہو نے کی ہدایت دی ۔ صحت کی دیکھ بھال کے معاملات پر ادارے کی سطح پر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے موضوع پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر اے ڈی ڈی سی رویندر ناتھ سادھو،سی پی او اتم سنگھ، میڈیکل سپرینڈنڈنٹ ضلر ہسپتال رام بن،اے ڈی پلاننگ، ڈپٹی سی ایم او ،بی ایم او اور دیگر افسران موجود تھے۔