ڈی جی پی کے طور پر آر آر سوین کی تعیناتی کو منظوری

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//حکومت ہند کی وزارت داخلہ نے آر آر سوین کو جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی)کے عہدے پر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سوین، جو انچارچ کے بطور اضافی خدمات انجام دے رہے ہیں، کی باضابطہ اور فوری طور پر ڈی جی کے عہدے پر تقرری کو منظور دی گئی ہے۔انکے بطور ڈی جی پی کی مدت اسی دن سے شروع ہوگی جس دن سے انہوں نے عہدے کا اضافی چارج سنبھالا تھا۔ ان کی مدت ملازمت 30 ستمبر 2024 تک ہے۔