عظمیٰ نیوزسروس
جموں//کٹھوعہ کے سانیال گاؤں میں کومبنگ آپریشن کے دوران ڈی جی پی جموں و کشمیر پولیس نلین پربھات آگے سے قیادت کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق، پاکستانی ملی ٹینٹوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ وہاں چھپے ہوئے ہیں جب کہ سیکورٹی فورسز نے فرار ہونے والے ملی ٹینتوں کے پیچھے چھوڑے گئے کچھ میگزین اور دیگر اشیاء کو برآمد کیا ہے۔چھپے ملی ٹینٹوں کے خلاف جاری آپریشن منگل کو تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔