سرےنگر//پولےس سربراہ ڈاکٹر اےس پی نے وشو کھلاڑی نوےد فاروق کو ےقےن دہانی کی کہ پولےس اُن کی صلاحےتوں کو فروغ دےنے کےلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ پولےس ہےڈکواٹرس مےں نوےد فاروق نے ڈی جی پی کے ساتھ ملاقات کی۔ ڈی جی پی نے نوےد فاروق کی محنت کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر ی میں مےن الاقوامی سطح پر وشو چمپےن شپ میں حصہ لےنا اےک بڑے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمےر پولےس ان کی صلاحیت کو مزےد نکھارنے کےلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ڈی جی پی نے نوےد کے والدےن کی بھی سراہنا کی جنہوں نے نوےد کے شوق کو پورا کرنے میںاہم رول ادا کےا۔سپےشل ڈی جی شری وے کے سنگھ، آئی جی پی کشمےر شری اےس پی پانی، اے آئی جی وےلفئر،کمےو نکےشن منوج کمارپنڈت اس موقعہ پرموجود تھے۔ نوےد فاروق ضلع اننت ناگ کے اےک دور دراز گاوں سے تعلق رکھنے والے پوےس ہےڈ کانسٹبل فاروق احمدکے فرزندہ ہےں اور اس وقت پولےس پبلک سکول سرےنگرمےں زےر تعلےم ہے۔ نوےد نے اپنی محنت کی بدولت ملک کی وشو جونےئر ٹےم میں جگہ بناکربرازےل مےں ساتوےں بےن اقوامی وشو چمپےن شپ جونےئرز ،جو حال ہی مےںمنعقد ہوئی ،مےں حصہ لےا۔ اس چمپےن شپ میں نوےد نے کواٹرفائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے رےاستی اور ملکی سطح پر کئی تمغے حاصل کئے ہےں۔