سرینگر//جموں و کشمیر کے ڈی جی پی جیل خانہ جات وی کے سنگھ نے منگل کو سینٹرل جیل سرینگر کا دورہ کیا اور وہاں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ڈی جی کو جانکاری دی گئی کہ اِس وقت سینٹرل جیل میں 635 قیدی ہیں جن میں 27 خواتین قیدی بھی شامل ہیں اور جیل میں کوئی کووِیڈ مثبت معاملہ موجود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ یوٹی کی 13 جیلوں میں 4,572 قیدی ہیں جن میں سے 23 قیدی کووِیڈ مثبت ہیںجن کا علاج کیا جارہا ہے ۔انہیں مزیدجانکاری دی گئی کہ 219 قیدی جموں و کشمیر کی جیلوں میں قید ہیں کیو ں کہ نئے قیدیوں کو لازمی طور پرکووِیڈ۔19کی جانچ اور 14 دن کے لئے قرنطین سے گزرنا پڑتا ہے۔ڈی جی نے عملے کو ہدایت دی کہ وہ جیلوں میں کووِیڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وائرس سے متعلق تمام ضروری پروٹوکول اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔