عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ//تین دن تک جاری رہنے والی ڈی ایم شطرنج چمپئن شپ ڈین آر ایم گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ اس چمپئن شپ میں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر وکاس کنڈل نے شرکاء کے ساتھ ملاقات کی، انہیں مبارکباد دی، اور ان کے عزم کو سراہا۔اس موقع پر پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس خالد حسین وفا، ڈی وائی ایس ایس او مول راج اْتم، پروفیسر شمیم بانڈے، پرنسپل انجمن شاہین، پی ای ایم وجے کمار اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔چمپئن شپ میں مجموعی طور پر 57 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔خواتین کیٹیگری میں حنا میر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ونشیکا رینا اور آریہ کوثر بالترتیب دوسرے اور تیسرے انعام کی حقدار قرار پائیں۔مردوں کی کیٹیگری میں سرو جوت سنگھ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دیراج شرما نے دوسرا مقام، اور نتن شرما نے تیسرا انعام حاصل کیا۔اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے فاتحین کو انعامات اور نقدی چیکس پیش کئے اور ان کی محنت اور کھیل کے لئے لگن کی تعریف کی۔یہ چمپئن شپ نہ صرف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے بلکہ کمیونٹی میں بھائی چارے اور کھیلوں کے جذبے کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوئی ہے۔