ایجنسیز
لاہور /پاکستان سپر لیگ 10 کے پلے آف کے قریب آنے کے ساتھ ہی کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر بالآخر لاہور میں گولف کے ایک راؤنڈ سے لطف اندوز ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈیفنس رایا گالف ریزورٹ میں گولف سیشن کے لئے ان کی درخواست کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ کسی نے نوٹس لیا اور اس کا انتظام کرنے میں مدد کی۔گولف ریزورٹ میں دونوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ڈیوڈ وارنر کا گولف بریک کراچی کنگز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں اپنے آخری گروپ میچ میں بھاری شکست کے بعد آیا ہے جہاں وارنر نے 28 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔ ٹیم اب 22 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز سے ٹکرائے گی۔ان کی گولف کی درخواست پوری ہونے کے ساتھ ہی وارنر کو امید ہو گی کہ کنگز بھی میدان میں واپس آ سکتے ہیں۔