حسین محتشم
پونچھ//جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے ڈینگلہ علاقے میں سبیچر کی صبح ایک سڑک حادثے میں نوجوان کی موت واقع ہوئی۔ذرائع کے مطابق پونچھ کے ڈینگلہ کے علاقے میں منگل کی صبح ایک ٹریکٹر ٹرالی حادثہ کا شکار ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ جائے واردات پر موجود لوگوں نے زخمی کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت ظہیر احمد ولد محمد کبیر ساکن ڈینگلہ کے طور پر ہوئی ہے۔متوفی کے رشتہ داروں نے اس دوران ڈکٹروں پر لا پرواہی کا الزام لگایا۔ جبکہ میڈیکل سپریڈینٹ ڈاکٹر نصرت بھٹی نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے پوری کوشش کی اس کے باوجود جوان نہ بچ سکا۔ انہوں نے لوگوں سے ایسے مواقع پر ہسپتال انتظامیہ کا تعاون کرنے کی اپیل کی۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی۔ ہے۔