عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// خیبر سیمنٹ نے 10 سیلز افسروں کی ایک ٹیم کے ذریعے کشمیر میں اپنے ڈیلروں اور پرچون دکانداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے منفرد کٹ تقسیم کئے گئے جن میں پانی کی بوتل، چابیوں کا گچھا، چابیوں کا ہینگر، ایک ڈائری، ایک نوٹ پیڈ، خیبر سیمنٹ کی ٹوپی اور ایک بیگ شامل تھے۔سیلز افسروں کی طرف سے یہ کٹ احتیاط سے مربوط کئے گئے۔ سیلز افسروں نے اپنی رسائی کو ہر اس کونے تک بڑھایا جہاں خیبر سیمنٹ ریٹیلر نیٹ ورک قائم ہے۔ان افسروں کی قیادت میں اس قابل ستائش اقدام کو ڈیلروں اور پرچون فروشوں نے بہت سراہا۔خیبر سے وابستہ تاجروں نے اسے کوشش کو دل سے قبول کیا ۔اس کوشش کا اثر سوشل میڈیا پر بھی دیکھنے کو ملا جہاں ڈیلروں اور ریٹیلروں نے تصاویر پوسٹ کیں اور برانڈ کیلئے مثبت جذبات کے ذریعے اپنا شکریہ ادا کیا۔آفاق احمد نائیکو نے اعزاز کیلئے ا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا’’خیبر نے مجھے آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔میرے جسمانی چیلنجوں کے باوجود خود روزگار اور روزی روٹی کمانے کا حوصلہ دیا‘‘۔یہ جذبہ اس ٹھوس اثر کی عکاسی کرتا ہے جو کارپوریٹ اقدامات کے ذریعے پڑسکتے ہیں۔خیبر سیمنٹ کے اس اقدام کو اس کے ڈیلروں اور پرچون فروشوں نے کافی سراہا۔