جموں//اینمل ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ نے ڈیری فارمروں کو ڈیری پشوئوں کے اِنتظام کی سکیموں اور سائنسی طریقوں کے بارے میں مناسب نمائش سے سہولیت فراہم کرنے کی کوشش میں آج یہاں ڈیری فارمروںکی صلاحیت کوبڑھانے کے لئے ایک روزہ ورکشاپ اور سمینار کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں ڈاکٹر شبھرا شرما مہمانِ ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھیں۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل سی اے ڈی جموں راجندر سنگھ تارا ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں کرشل لال ، ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما، ڈائریکٹر باغبانی جموں رام سیوک ، سیکرٹری کسان بورڈ اے ایچ ڈی جموں کے سینئر اَفسران کے علاوہ کسان بورڈ کے اَراکین اور ڈیری فارمرز موجو د تھے۔چیف ایڈیشنل سیکرٹری نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِس تکنیکی بات چیت کا بنیادی مقصد کاشت کاروں کو دودھ کی پیداوار کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے ڈیری سیکٹر میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے بیداری پیدا کرنا ہے۔اُنہوں نے مختلف فلاحی سکیموں کی شکل میں محکموں کی جانب سے پیش کئے جانے والے پیمانے کے فوائد حاصل کرنے کے لئے کسانوں کے لئے گروپ سازی او راِجتماعی طور پر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے حال ہی میں اعلان کردہ ہولیسٹک ڈیولپمنٹ آف ایگری کلچر اینڈ الائیڈ سیکٹرز پروگرام کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کے بارے میں معلومات فراہم کی بالخصوص جو ڈیری ڈیولپمنٹ اور فیڈ اینڈ فوڈ ر ڈیولپمنٹ سے منسلک ہیں جو اَگلے پانچ برسوں میں عملائے جانے والے ہیں۔دورانِ پروگرام ایڈوائزری بورڈ کے ممبران اور کسانوں نے اُنہیں درپیش مسائل روشناس کئے جن کا اس موقعہ پر موجود ماہرین نے مناسب جواب دیا۔جی اے ڈی وِی اے ایس یو۔لدھیانہ اور این ڈی ڈی بی ۔نائیڈا کے ماہرین نے کسانوں کو ڈیری فارمنگ میں جدید ترین سائنسی اِنتظامی طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا جس کا مقصد اِس شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے۔اُنہوں نے مختلف کسانوں پر مبنی فلاحی سکیموں کے بارے میں بھی بات کی جو اینمل ہسبنڈری محکمہ سے چلائی جارہی ہیں تاکہ زمین پر بہتر عمل درآمد کیا جاسکے۔اِس موقعہ پر پنجاب کے ایک ترقی پسند ڈیری فارمربلوندر سنگھ اولکھ نے وہاں موجود کسانوں سے بات چیت کی اور بذریعہ آن لائن موڈ کامیاب ڈیری فارمنگ کے حوالے سے اَپنے تجربات شیئر کئے۔اِس موقعہ پر محکمہ اینمل ہسبنڈری جموں کے اَقدامات اور حصولیابیوں کو واضح کرنے والا ایک اِنفارمیشن بلیٹن بھی جاری کیا گیا۔ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں نے اَپنے خطاب میں کاشت کاروں کی اِس تقریب میں شرکت کے لئے ان کی تعریف کی اور اُنہیں یقین دِلایا کہ محکمہ اُن کی بہتری کے لئے اَنتھک محنت کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیری فارمروںکی صلاحیت بڑھانے کیلئے ورکشاپ کا اِنعقاد