شوکت حمید
سرینگر//پنشنروں کیلئے ڈیجٹل سرٹفیکٹ میں مدد فراہم کرنے کی غرغ سے ملکی سطح پر جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر سرینگر میں کل ایک کیمپ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں پنشنروں کو ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کیلئے اندراج عمل میں لایا گیا ۔محکمہ پنشن اور پنشنرز ویلفیئر (DoPPW) نے ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (DLC) مہم 3.0 کے ایک حصے کے طور پر کل سٹیٹ بینک آف انڈیا (مین برانچ) ریذیڈنسی روڈ اور جنرل پوسٹ آفس (جی پی او)سرینگر میں انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک میں منعقد کیا گیا۔محکمہ پنشن نوومبر میں ملک بھر میں اس مہم کا انعقاد کر رہا ہے جس کا مقصد پنشنرز کے لیے فیس تصدیق ٹیکنالوجی کے ذریعے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کو آسان بنانا ہے۔ڈی او پی پی ڈبلیو کے انڈر سکریٹری پرویش کمار نے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے مختلف ڈیجیٹل طریقے استعمال کرنے میں پنشنرز کی مدد کرنے کے لیے کیمپ کے مقامات کا دورہ کیا۔ایس بی آئی برانچ کی ڈپٹی منیجر نے بتایا کہ بینک میں آج تک500سے زائد پنشنروں کی ڈیجٹل رجسٹریشن کی گئی اور یہ عمل جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب پنشنروں کو بینکوں پر جانے کی ضرورت نہیں پڑی گی اور وہ گھر میں ہی موبائل فونوں کے ذریعے سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔اس موقعہ پر متعدد بزرگ پنشنروں نے اس مہم میں شرکت کی اور اپنی رجسٹریشن کرائی ۔