ڈہچل میں بجلی ٹرانسفارمر کئی دنوں سے خراب | علاقہ میں بجلی سپلائی متاثر ،صارفین گھپ اندھیرے میں

مینڈھر //مینڈھر قصبہ کے قریب محلہ ڈہچل میں نصب کردہ بجلی ٹرانسفارمر گزشتہ کئی دنوں سے خراب ہوا ہے تاہم متعلقہ محکمہ کی جانب سے ابھی تک مشینری کی ٹرانسفارمر کی مرمت ہی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے محلہ کے کئی کنبے گھپ اندھیرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ چار دن قبل علاقہ میں نصب کردہ 100کے وی ٹرانسفارمر خراب ہوا ہے لیکن ابھی تک متعلقہ محکمہ مشینری کو مرمت کیلئے منتقل ہی نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے جہاں صارفین کو بجلی کی معقول سپلائی فراہم نہیں کی جارہی ہے جبکہ خراب شدہ مشینری کی مرمت کرنے کیلئے بھی منتقل نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کی جاسکے ۔