محمد تسکین
بانہال// رام بن میں ڈگڈول۔ ورنال۔ سمبڑ رابط سڑک پر منگنی کی تقریب میں جارہی ایک میٹاڈار پلٹ گئی تاہم اس میٹاڈار کے سوار بچ نکلے ہیں۔ ڈگڈول کے مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ ڈگڈول سے ورنال منگنی کی تقریب میں جارہی یہ میٹاڈار نمبر 2431 / JK -19 ورنال۔ سمبڑ جنکشن پر پلٹ گئی اور اس میں سوار مسافر معمولی چوٹوں کے ساتھ بچ نکلے اور کسی کو بھی ہسپتال لیجانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔