حسین محتشم
پونچھ//شری کرشن چندر گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کی والی بال ٹیم نے انٹر کالجیٹ والی بال چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شاندار فتح حاصل کی۔ انہوں نے جی ڈی سی پی جی کالج ادھم پور کو 3-1 سیٹس کے اسکور کے ساتھ شکست دے کر جی ڈی سی کجوانی کالج کے خلاف فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کر لی۔ جو کل یعنی 19 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔اس سلسلہ میں ملی جانکاری کے مطابق پورے ٹورنامنٹ میں ہرشیت رائنا نے شاندار پرفارمنس دی جبکہ عمران کھٹانا نے بھی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ پرنسپل ڈاکٹر جسبیر سنگھ نے ان دونوں کی کوششوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے ٹیلی فون کے ذریعے پوری ٹیم مبارکباد دی اور فائنل میچ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فزیکل ڈائریکٹر محمد الیاس نے بطور مینٹور اور کوچ دونوں ٹیم کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا، ٹورنامنٹ میں ان کی ترقی اور کامیابی کو یقینی بنایا۔اس دوران کالج کے تمام لوگ فائنل کا انتظار کر رہے بیں۔