سرینگر//ڈگری کالج سوپورمیںقماربازوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس نے7جواریوں اورکالج کے2چپراسیوں کوگرفتارکرلیاجبکہ موقعہ پرہی50ہزارروپے اورتاش کے پتے بھی ضبط کئے گئے۔ ایس ایچ اوسوپورسیدمدثرگیلانی کی سربراہی میں جب پولیس کی ٹیم نے کالج کی حدودمیں چھاپہ ڈالاتو نصف درجن سے زیادہ افرادکوجوا کھیلتے ہوئے پایا گیا۔موقعہ پرہی 7جواریوں اوردوران ِشب کالج کی نگرانی پرمامور2چپراسیوں کوگرفتارکیاگیاجبکہ جواریوں کی تحویل سے داﺅپرلگائے گئے50ہزارروپے اورتاش کے پتے ضبط کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ اچانک چھاپے کے دوران جن7جواریوں اور 2کالج چپراسیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ،جن میں جاویداحمدبٹ ساکن باغات سوپور،عمرفاروق گوروساکن بادام باغ سوپور،عامراحمدکنہ ساکن بادام باغ سوپور،عمربشیرشیخ ساکن بٹہ پورہ سوپور،امتیازاحمدکھانڈے ساکن بائی پاس سوپور،طاہراحمدگنائی ساکن گرین ٹاﺅن سوپور،عمران خالق کنہ ساکنہ خوشحال متوسوپور،کالج چپراسی فاروق احمدناگواوربلال احمدبھی شامل ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق ساتوں ملزمان کوگرفتارکیاگیاجبکہ اُن کیخلاف قماربازی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں ایف آئی آرزیرنمبر36/2018زیردفعہ13گیمبلنگ ایکٹ کے تحت کیس درج کیاگیا۔