پلوامہ//گورنمنٹ ڈگری کالج ترال کی طالبات کے لیے ایک روزہ ٹریکنگ کا اہتمام کیاگیا۔کالج پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) مشتاق احمد ملک نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔پروگرام میں مختلف کورسز کی تقریباً 70 طالبات نے شرکت کی۔ٹریکنگ کا آغاز ستورا گاؤں سے حاجن نارد کے بالائی علاقوں تک ہوا، سپورٹس بورڈ کے اراکین کے علاوہ کالج کے پرنسپل (پروفیسر (ڈاکٹر) مشتاق احمد ملک) نے خود قیادت کرتے ہوئے طلباء کے ہمراہ ٹریکنگ کی پوری تقریب کی نگرانی کی۔طلباء نے کالج کے تدریسی اور غیر تدریسی ممبران کے ساتھ حاجن کے بالائی علاقوں کی خوبصورتی، مسحور کن فطرت، تازہ درختوں اور گھاس کی خوشبو کے ساتھ ساتھ میٹھے پانی کی ندیوں کا بھی لطف اٹھایا۔