ترال//گورنمنٹ ڈگری ترال نے منگل کو کالج میں سالانہ دوڑ کا اہتمام کیا جس میں طلبا کی ایک بڑی تعدا د نے حصہ لیا۔دوڑ کو کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالمجید صوفی نے سینئرفیکلٹی ممبران کے ہمراہ دوبی ون مونگہامہ سے صبح6بجے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ 5کلومیٹر لمبی مصافت والی دوڑ میں متعدد طلباء نے حصہ لیا ۔دانش دلشاد،رضوان سعید،اور کوثر احمد نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزشن 15,17,18منٹوں میں مکمل کر کے پہلے تین پوزشنوں پر قابض رہے ۔کالج کے پرنسپل کاکہنا ہے کہ ’ہم ادارے میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا بڑے پیمانے پر سوچ رہے ہیں تاکہ طلباء میں چھپی صلاحیتوں کا نکھار سکے ‘۔