او دہمپور //2010 کے بعد پیدا ہوئے لوگ سو سال سے زائد کی زندگی بسر کریں گے ۔ہم آنے والے دنوں میں سائنس میں ناقابل اعتبار کافی بدلائو دیکھیں گے ،جب انسان کو سڑکوں پر موٹر کاریںچلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ان باتوں کا اظہار یہاں ڈگری کالج میںمنعقدہ ’’ "Concoction for Consciousness-Progression, identity formation subjectivities‘‘ موضوع پر سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے ایک نامور دانشور اور یونیورسٹی آف دہلی کے شعبہ فزیکس اور سٹرو فزیکس کے ہیڈ پروفیسر آر پی ٹنڈن نے کیا۔موضوع پر خلاصہ کرتے ہوئے انہوںنے کہا سائنس جادو بننے والا ہے اور مستقبل قریب میں کُچھ بھی ممکن ہونے جا رہا ہے۔اپنا کلیدی خطبہ د یتے ہوئے پروفیسر آر پی ٹنڈن نے کہا سائنس میں جس رفتار سے بدلائو ہو رہا ہے ،اُ س سے خطر ناک منظر پیش آئے گا۔ انہوںنے کالج انتظامیہ کی جانب سے ایسا قومی پروگرام منعقد کرنے پر سراہنا کی۔سیمنار سے بولنے والے مقررین میں ڈی سی آر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سونی پت کے پروفیسر اشوک شرما ،یونیورسٹی آف اندور کے این ایس ایس نیشنل کارڈی نیٹر پروفیسر پرکاش گڑھوال ،ڈاکٹر گریما گپتا، ڈاکٹر ششی پٹھانیہ ، جموں یونیورسٹی کے این ایس ایس کارڈی نیٹر ڈاکٹر وشو رکشا بھی شامل ہیں۔اس سے قبل روایتی لیمپ روشن کرکے پروگرام کا آغاز کیا گیا ،جسکے بعد مقامی گلو کار غلام محمد ڈنسالیہ نے مقامی تمدن پیش کیا ۔اس کے بعد کالج کے پرنسپل نوتن کمار رسوترہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرکے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کالج کی حصولیابیوں کا بھی شمار کیا۔ مہمان خصوصی پروفیسر ا شوک شرما اپنے لیکچر سے طلاب کے اکیڈمک سطح کی جانکاری میں اضافہ کیا ۔سیمنار میں متعدد یونیورسٹیوں اور اداروں کے دانشوروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ڈاکٹر رپی باوا اور ڈاکٹر کمل دیپ کور نے نظامات کے فرائض انجام دئے۔سیمنار میں شعبہ ریاضی کے ایچ او ڈی ڈاکٹر اودھے بہانو،ایچ او ڈی شعبہ فزیکس ڈاکٹر بھونیش چند، ایچ او ڈی ایجوکیشن پروفیسر بی ایل ٹھور،ایچ او ڈی باٹونی پروفیسر رمیش کماراتری ،ایس وسی ائیٹ پروفیسر فزیکس پروفیسر سریش کمار ڈوگرہ، ایچ او ڈی زالوجی ڈاکٹر انیل کھجوریہ، ایچ او ڈی کیمسٹری ڈاکٹر وید کمار، ایچ او ڈی انگلش پروفیسر نریش شرما اور ایچ او ڈی کامرس ڈاکٹر وپل چھلوترہ نے بھی شرکت کی۔