عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈپٹی کمشنر گاندربل شیامبیر نے بدھ کو ضلع گاندربل کا دورہ کیا اور ہولیسٹک ایگری کلچر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت منظور شدہ مختلف زراعتی اور متعلقہ شعبوں کے پروجیکٹوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے کئی منصوبوں کا معائنہ کیا جن کا مقصد ضلع گاندربل میں زرعی پیداوار کو بڑھانا اور زرعی کاروبار کرنے والوں کو معاونت فراہم کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے تولہ مولہ میں کسان خدمت گھر، ززنہ میں فارم مشینری بینک، کسٹم ہائرنگ سینٹر، رورل بزنس سروس، بٹونا میں بور ویل، ماؤدر آرچرڈ، ڈب اور پتی شالہ بگ میں ورٹیکل ایکسٹنشن ہائی ٹیک پولی ہاؤس، مَل شاہی باغ میں ٹراوٹ ریس ویز، سیٹلائٹ ہیفر یونٹس اور رنگل میں ہائیڈروپونک یونٹ کا معائنہ کیا۔