کشتواڑ//ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ نے آج ضلع کے لمبرداروں اور چوکیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ڈی سی نے مختلف مسائل پر لمبر داروں اور چوکیداروںسے ان کے علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی سمیت، بشمول ترقیاتی سرگرمیوں، قانون اور آرڈر، مختلف فلاح و بہبود کے منصوبوں، اسکولوں کے کام کرنے، ضروری اشیاء کی سپلائی کی حیثیت، کے علاوہ بیرونی در اندازی، منشیات فروشوں، آگ کے واقعات، حادثات، بیماریوں اور دیگر عوامی مسائل کے اندراج کی جانچ پڑتال کرنے کے بارے میں رائے طلب کی۔اجلاس کے دوران شرکاء کو ان کے بنیادی رول کی حساسیت کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں افسران کے ساتھ رابطہ میںرہنا چاہے تا کہ زمینی سطح پر حکام عوام کی بنیادی تشویش تک پہنچے۔ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی ہدایت کی کہ ان کے متعلقہ علاقوں میں مختلف محکموں کے کام کرنے کے بارے میں ضروری رائے دیں۔انہوں نے انہیں ضلع انتظامیہ کیلئے سی آئی آئی کے طور پر کام کرنے کی ہدایت کی اور ان سے کہا کہ وہ ان کے علاقوں میں محکموں کے سرکاری ملازمین کی حاضری باقائدگی کے ساتھ چیک کریں۔انہوں نے کہا لمبردار اور چوکیدار حکومت کے کان اور آنکھیں ہوتی ہیں کیوں کہ وہ بنیادی سطح پر کام کرتے ہیں اور بنیادی سطح کے حکام کو بڑے پیمانے پر سکولوں میں نقل کرنے کی ضلع انتظامیہ کو آگاہ کریں۔انہوں نے انہیں ان کے علاقوں میںسٹیٹ اور کچرائی زمین کی تجازوات کی نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ خاطیوں کو قانون کے مطابق سزا ئیںدی جائیںگی۔ڈی سی نے حکام پر زور دیا کہ وہ بی ایل اوز کے کام کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دیں۔انہوں نے کسی بھی سیاسی سر گرمیوں میں حصہ نہ لینے کی تنبہہ دی اور تحصیلداروں کو ملوث پائے گئے چوکیداروں اور لمبر داروں کو بر خواست کرنے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے تحصیلداروں کو انہیں شناختی کارڈ اور یونی فارم مہیا کرنے کی ہدایت دی ۔اس موقعہ پر پروجیکٹ آفیسر کشتواڑ،IWMP،سی ایم او کشتواڑ،اسسٹنٹ لیبر کمشنر،ضلع پنچائت آفیسر کشتواڑ،بی ایم او ،اے آر ٹی او،تحصیلدار موجود تھے۔